اسلام آباد(خبر نگار)جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں آج یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ مفتی پیرسید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق مرکزی ریلی جماعت جلالیہ منڈی بہاو¿ الدین کے زیر اہتمام صدر گیٹ تا پریس کلب منڈی بہاو¿ الدین تک الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کی زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی ، جماعت جلالیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام چائنہ چوک تا نیشنل پریس کلب اسلام آبادتک ودیگر علاقوں میںمظاہرے ہونگے ۔
جماعت جلالیہ پاکستان کا آج کشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان
Feb 05, 2024