عوام مہنگائی ،بے روزگاری اور  بد امنی سے تنگ آ چکی،رضا شاہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )آٹھ فروری کو حق سچ اور انصاف کا سورج طلوع ہو گا عوام ترازو پر مہر لگا کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ pp.17 رضا احمد شاہ نے یہاں ٹیکسی سٹینڈ ڈھوک کالا خان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے آج پاکستان میں عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے بجلی گیس کے بل قیامت ڈھا رہے ہیں ہسپتالوں میں دوا نہیں اور مائیں بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہیں تینوں بڑی جماعتوں نے اقتدار میں آ کر اپنی جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا لیکن اب چوروں اور لٹیروں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے کیونکہ عوام مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی سے تنگ آ چکی ہے۔انشا اللہ عوامی حمایت سے اقتدار میں آ کر عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے جماعت اسلامی ر اقتدار میں آ کر ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی

ای پیپر دی نیشن