اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)آزاد کشمیر کے وزیر مذہبی امور حافظ محمد احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ بھارت جس ڈھٹائی کے ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کرتا آرہا ہے اسی تیزی سے کشمیری عوام میں جذبہ حریت اور عزم و حوصلہ بلند ہیں مقبوضہ کشمیر میں شکست بھارت کا مقدر ہے یوم یکجہتی کشمیر ہمارے عزم و حوصلے کو عالمی برادری میں اجاگر کر رہا ہے بھارت کے خلاف کشمیری عوام مٹھی کی طرح متحد ہیں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری رہنما نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں انشاللہ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر کشمیر بنے گا پاکستان کی عملی تعبیر ہوگا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد سے کشمیری نوجوانوں ، بزرگوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی مقبوضہ کشمیر میں خواتین اوربچوں کے ساتھ بھارتی فوجی بربریت اور ناروا سلوک کی عالمی برادری بھی مذمت کررہی ہے حافظ محمد احمد رضا قادری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور دیرپا بنیادوں پرامن کیلئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط کا خاتمہ ہوکر رہے گا کشمیری عوام نے پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھا ہے ہم اپنے کشمیری بہن ،بھائیوں اور بچوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
کشمیری عوام میں جذبہ حریت اور عزم و حوصلہ بلند ہیں‘حافظ احمد رضا قادری
Feb 05, 2024