اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عوام کو ن لیگ کا ساتھ دینا ہوگا، ماضی میں بھی ن لیگ جب بھی بھرسراقتدار آئی اس نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام کی خدمت کی، انشاءاللہ آئندہ بھی منتخب ہوکر خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، وہ اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے عظیم الشان جلسے سے خطاب کر رہے تھے، جلسے میں عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے الیکشن میں انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کیا۔اس جلسے میں سید زیشان نقوی، سید زکی حیدر شاہ ، اعظم خان، زعیم شاہ، کرنل نوید ، صمد خان، لیاقت شاہ، اسد شاہ، ملازم شاہ، حامد شاہ، اکبر شاہ، طاہری شاہ، ملک نور اعوان ل، اشتیاق شاہ، ملک مہربان، عجائب شاک ، ملک یاسر، سیف علی شاہ ، مجاہد شاہ ، میڈم فرح اجبر ، صابر کونسلر، نسرین اشرف صدر NA-46، شبیر شاہ، نرگس ناصر ، صدیق خان UK, راجہ نیاز ، حاجی شوکت ، ناصر شاہ ، حجازی شاہ ، ملک ابرار ، نائیک نزاکت سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ن لیگی امیدوار انجم عقیل خان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر تمام شرکاءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
عوام ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے، انجم عقیل خان
Feb 05, 2024