حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں،مصطفیٰ نوا زکھوکھر 

Feb 05, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )حلقہ این اے 47 اورحلقہ این اے48 سےسے آزاد امیدوار مصطفیٰ نوا زکھوکھرنے کہا سیاسی قائدین اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان بھر میں کوئی بھی شخص مطمئن اور پرامید نہیں 25 کروڑ عوام میں سے9 کروڑ لوگ سطح غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پاکستان کی کشتی کے اوپر25 کروڑ لوگ سوار ہیں وہ کشتی بھنور کی طرف جارہی ہے جس سے پاکستان کے آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ہے عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی ہجرت ہوئی پچھلے سال کم سے کم دس لاکھ سے زیادہ لوگ جس میں ڈاکٹرز، وکلائ ہنر مند اور سرمایہ دار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوکر ملک چھوڑ کر رزق کی تلاش میں بیرون ممالک جا چکے ہیںان خیالات کا اظہار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یوسی کری شہر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مصطفٰیٰ نواز کھوکھر نے کہا جمہوریت کا راگ الاپنے والے اپنی جماعتوں میں جمہوریت قائم نہ کر سکے جب کوئی ملک کی فلاح اور عوام کی اصلاح کی گفتگو کرتا ہے تو پارٹی کے قائدین اس کو پیچھے کر دیتے ہیں

مزیدخبریں