کامونکی : نوسر باز نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر نوجوان کو لوٹ لیا ،رقم مانگنے پر گھر  پر فائرنگ کردی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نوسر باز نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر نوجوان سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے ۔ جبکہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے متاثرہ شخص کے گھر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اْسکی اہلیہ کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دیں ۔ بتایا گیا ہے نواحی گاؤں آدھورائے کے محمد وقاص کو بیرون ملک بھیجوانے کا جھانسہ دیکر صوفی احمد نے 7 لاکھ پچاس ہزار روپے لئے لیکن وہ اْسے باہر نہ بھیجوا سکا جبکہ وقاص کے رقم واپس مانگنے کی وجہ دونوں میں تنازعہ چلنے لگا گذشتہ روز اسی بناپر صوفی احمد نے اپنے بیٹے اور پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وقاص کے گھر پر فائرنگ اور اْسکی اہلیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن