اٹک (نامہ نگار) یونین کونسل گلی جا گیر شہرائے بہا درمیں ملک شوکت، طفیل احمد سابق کونسلر، لالا افضل، صوفی محمد خان، ممریز خان، سرفراز احمد، محمد اعجاز، محمد شفقت، محمد خان، نیاز احمد، لیاقت علی اور حاجی اعجا ز نے اپنے برا دریو ں اور دھڑو ں سمیت جا گیر دا روں کے خلا ف علم بغا وت بلند کر تے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ، ملک ریا ست سدھریال نے کہا کہ عوام با شعور ہو چکی ہے اور وہ اب نوابزا دو ں اور وڈیرو ں کی غلامی سے نجا ت حا صل کر نا چاہتے ہیں کیو نکہ عوام یہ جا ن چکی ہے کہ یہ مفا د پرست ٹولہ سیا ست صرف اور صرف اپنی ذا ت کے لیے کر رہے ہیں ، میری سیا ست کا محور غریب عوام کی خدمت ہے ، میرے اور جا گیردار میں حلقے کی عوام کی خدمت کر نے میں بہت فرق ہے میں غریب عوام کی مشکلا ت اور مسائل سے بخو بی آگا ہ ہو ں ، آج آپ عوام کا امتحا ن ہے اگر اس میں مجھے کامیا ب کر دیتے ہیں تو انشا اللہ 8 فرو ری کے بعد میرا امتحان شروع ہو گا جس کے بعد حلقہ کی عوام کو کبھی بھی مایو سی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
پی پی 4گلی جا گیر کی عوام نے وڈیرہ شاہی،جا گیردا رو ں کو یکسر مسترد کردیا
Feb 05, 2024