غلام سرور ،عمارصدیق کے ٹیکسلاکے مختلف حصوںمیںالگ الگ انتخابی جلسے 

Feb 05, 2024

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیرا ورا میدواراین اے 54غلام سرورخان اورامید وار صو با ئی اسمبلی عمارصدیق خان کے ٹیکسلاشہرکے مختلف حصو ںمیںالگ الگ انتخابی جلسے،غلام سرورخان کے پر جوش حامیوںنے زبردست انتخابی مہم چلاکرسیاسی ما حول کوایک بارپھراپنے حق میںکرلیا،سابقہ کونسلر بلد یہ ملک عمران اقبال کی رہائش گاہ پرشاندارانتخابی جلسہ،ملک مصطفی،ملک محمداقبال،کی زیرصدارت منعقدہ جلسے میںموہڑہ ملیاراںموضع ڈھبیاں ،اور جڑوا ںآبادیوںکے لوگوںکی بھرپورشرکت، اور غلا م سرورخان کی بھرپورحمایت کااعلان،ملک عمران اقبال کونسلربلدیہ نے دوٹوک الفاظ میںاعلان کیاکہ ہم اورہمارے تمام ساتھی اورووٹرز،غلام سرورخان کے ساتھ ہیں،اورآٹھ فروری کونتیجہ غلام سرورخان کی حمایت میںظاہرہوگا،امیدوارقومی اسمبلی غلام سر ورخان نے کہاکہ ملک محمداقبال اورملک عمران اقبال اورانکے تمام ساتھیوںنے ہمیشہ ہمارابھرپورساتھ دیا،اور میںٹیکسلاشہرکے عوام کا شکر گزار ہوں ،جنہو ںنے ہرمشکل وقت میںہمیںکامیابی دلائی،قبل از یںصوبائی اسمبلی کے امیدوارعمارصدیق خان نے محلہ منظورآ باد میںحاجی ملک ظہیرنوازکی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسہ میںخطاب کرتے ہوئے کہاکہ غلام سرورخان کو شکست دلوانے کیلئے جوسیاسی قو تیںسرگرم عمل ہیں،ان کوآٹھ فروری کے دن شام کے وقت اس وقت سخت شرمندگی کاسامناکر ناہو گا، جب ٹیکسلاکے عوام کی بھرپو رحمایت سے غلام سرور خا ن اورانکاپینل ایک بار پھر عقاب کے نشان پرکامیا بی حاصل کرے گا،اس موقع پرسابق ناظم سٹی ملک محمدپرویز،او رآغا شیرازا حمد شیرا زی نے بھی خطاب کیااورغلام سرورخا ن کی حمایت میںتمام برادریوں کاشکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں