اڈےالہ( نمائندہ نوائے وقت)روز نامہ نوائے وقت ا سلام آباد کے رےذےڈنٹ اےڈےٹر عزےر علوی نے کہا ہے کہ صحافت اےک مقدس پےشہ ہے، عوامی مسائل اور ان کی آواز اقدار کے اےوانوں تک پہنچا کر اڈےالہ پرےس کلب کے صحافی احسن طرےقے سے ےہ فرےضہ ادا کررہے ہےں ۔ ےہاں پر صحافےوں کی فلاح وبہبود کےلئے فنڈ کا قےام ضروری ہے، جس سے ضرورت مند صحا فےو ں کی مالی مدد ہوسکے۔ نومنتخب عہدےداروں کی حلف بر داری کے سلسلے مےں منعقد تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوائے وقت نے اڈےالہ اور مضا فا ت کے مسائل پر مبنی خبروں کوہمےشہ اپنے صفحات مےں جگہ دی ۔حلقہ اےن ا ے 53سے مسلم لےگ ن کے امےدوار انجینئر قمرالاسلام نے کہا کہ پر ےس کلب اڈےالہ نے ہمےشہ مثبت صحافت کی،علاقے مےں ہم آہنگی برقرار رکھنے مےں اپنا کردار ادا کےا۔ پی پی 11سے مسلم لےگ ن کے امےدوار چوہدری عمران الےاس نے کہا کہ پرےس کلب اڈےالہ کے تمام صحا فی ان کی اپنی برداری ہےں ۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے اڈےالہ پرےس کلب کے بانی راجہ عابدپروےز نے کہا کہ انہوں نے اس کلب کی بنےاد آج سے 23 سال قبل رکھی تھی نومنتخب صدر محمد بشےر راجہ نے تمام مہما نو ں کا تقرےب مےں آنے پر اور پر ےس کلب کے ارا کےن کا شکرےہ ادا کےا ۔تقرےب سے سابق چےئرمےن ےو نےن کونسل دھاماں سےد جمےل کاظمی نے بھی خطاب کےا جبکہ ۔ ملک نعےم اختر، حافظ اسماعےل رحمانی، راجہ جرار حےدر،صا حبزاد ہ عبدالو حےد ،غلام مصطفی ،چوہدری وارث وحےد،فہےم احمد جا وےد،افضال حسےن راجہ، حافظ محمد ےسٰےن،تنوےر اختر جنجو عہ ،راجہ ظہور احمد ، عبدالجبار جنجوعہ ،حاجی ملک نصر اﷲ ،شمس الزمان بنگش ، راجہ افتخار ،راجہ زبیر نا صر ،حاجی فیصل بھٹی ، قاضی نوید سرور ،سید جعفر حسین شاہ ،شیر محمد مغل ، میاں ز ا ہد کریم ،چوہد ری ساجد اور دیگر سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحا فی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
صحافت مقدس پےشہ، عوامی مسائل کو اجاگر کر تے ہیں ، عزےر علوی
Feb 05, 2024