وقت آگےا کہ سب ملکرماضی کی غلطیوں کو بھلا کرآگے بڑھیں

 چکری(نامہ نگار)الیکشن کمپین کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کا چکری میں زبردست پاور شو ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کرکے مسلم لیگ نواز کی قیادت پر اعتماد اور ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا جلسے کا اہتمام سابق چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی ملک دبیر حسین، ملک قیصر عباس اور اجلال حیدر ملک نے کیاجس میں حلقے کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ چیرمینز، وائس چیئرمینزاور سرکردہ رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اپنے خطاب میںمسلم لیگ نواز کے امیدوار حلقہ این اے53 انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہاکہ ماضی میں اس علاقے سے جیتنے والوں نے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر علاقے کی حق تلفی اور عوام کی رائے کی تذلیل کی اگر بات اصول کی ہوتی تو صاحب بہادر حلف بعد میں بھی نہ اٹھاتے سیٹ جاتی دیکھ کر فورا حلف بھی اٹھا لیا انھوں نے اقتدار میں آکر اس علاقے کو تعلیم سے محروم رکھا تاکہ ان کی زبان بندی کی جاسکے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ تعلیم شعوراور سوال کرنے کا درس دیتی ہے آئیے سب عہد کریں کہ ہم سب ملکر ماضی کی غلطیوں کوبھلا کر آگے بڑھیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے امیدواروں کا ساتھ دیں گے جو ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرے علاقے کو پسماندگی میں دھکیلنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے آٹھ فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کریں کہ ہم خدمت کی سیاست کرنےو الوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اس علاقے کی تقدیر بدلیں گے لوگوں کوتعلیم کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ہم نے پہلے بھی اس علاقے کے لئے جو کچھ ہوسکا وہ کیا اپنے خطاب میں امیداور حلقہ پی پی دس چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ نواز جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں ترقی اور معیشت میں استحکام آیا میاں محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر اپنی مدبرانہ قیادت سے ملک کو مسائل سے نکالیں گے ہم بھی اسی وژن پر عمل پیرا ہوکر میدان میں آئے ہیں عوامی خدمت ہمار مشن ہے انشااللہ اقتدار میں آکر لوگوں کو سوئی گیس کی فراہمی، کالجز، یونیورسٹی، ہسپتال اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے تاکہ اس علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جاسکے آپ سب مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں تاکہ تاکہ تعمیر وترقی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے تقریب سے ملک دیبر حسین اورفیصل قیوم ملک نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن