عوام ٹوپی ڈراموں کو پہچاں چکی سراجالحق صادق امین ہیں

 مٹھیال (نامہ نگار) ناڑہ گاو¿ں میں جماعت اسلا می ناڑہ کے زیراہتمام جلسہ عام کا انعقاد کیا گیاجس میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5 حافظ تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں ناڑہ بھی ترقی کرے گااور پوری تحصیل بھی خوشحال ہوگی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ناڑہ گاو¿ں کو گیس اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے اپنے حلقے کی عوام کو ان کا حق دلوائیں گے جماعت اسلامی کے دور حکومت میں آٹے چینی کی لائنوں میں نہیں لگنا ہوگا الیکشن کے وقت سرسبز باغ دکھانے والے عام دنوں میں غالب ہوجاتے ہیں چوروں لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے عوام ان سے سوال کرے دہائیوں سے اقتدار پر قابض ان لوگوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے یہ سب کام کیوں نہ کیے عوام ٹوپی ڈراموں کو پہچان چکی ہے سراج الحق اور اس کی ٹیم صادق اور امین بھی ہے اور قابل بھی ہے جماعت اسلامی غلبہ دین کے لیے جدوجہد کررہی ہے جلسہ عام سے معروف سماجی شخصیت منظور حسین، امیر جماعت اسلامی تحصیل جنڈ عبدالرف اعوان،ناڑہ گاں کی معروف سماجی شخصیت قاضی ملک شاہد اقبال نے بھی خطاب کیا جلسے میں یوسی بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن