مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، چوہدری ریاض 

 گوجرخان (نامہ نگار) عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی عو ا م کے مسائل کو حل کیا یہی وجہ ہے کہ اہل گوجر خان ا پنی والہانہ محبتوں سے نواز رہے ہیں اور بھرپور حما یت کر رہے ہیں آٹھ فروری کا دن کرین کی کامیابی کا دن ہوگا ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد ریا ض امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی اٹھ راجہ اسماعیل طارق المعروف چیئرمین شیلا اور حاجی ر مضا ن نے وارڈ نمبر 14 میں خواجہ محمد جہانگیر خان وحید اور خالد زبیر کے زیر اہتمام جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر متعدد برادریوں اور شخصیات نے ٹی ایل پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا اس موقع پر چوہدری محمد ریاض نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ان کی خدمت کی سیاست سے اہل گوجرخان بخوبی آگاہ ہیں ہمیں امید ہے اہل گوجرخا ن زاپنی محبتوں سے نوازیں گے امیدوار برائے صوبا ئی اسمبلی چیئرمین شیلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں آئے ہیں اہل علاقہ جس والہانہ اند ا ز میں حمایت کا اعلان کر رہے ہیں 8 فروری کا سورج کرین کی کامیابی کی نویدلے کر طلوع ہوگا ہم سے جس طرح گوجرخان کی عوام نے محبت کا اظہار کیا ہے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں آج وارڈ نمبر 14 کے جلسہ نے شہر کی سیاست کا پانسہ پلٹ کر رکھ د یاہے ہم خواجہ جانگیر وحید خان خالد زبیر اور دیگر کے مشکور ہیں جنہوں نے اتنے بڑے جلسے کا اہتمام کر کے لبیک کے امیدواروں کی حمایت کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن