گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) پی ایم اے گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موضوع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر مدثر رسول نے مذمتی قراردادپیش کی جسکے مندرجات درج ذیل تھے ،گزشتہ ستر سال سے بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ ظلم ڈھا رہی ہیں جو انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔2019کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا بدترین سال قرار دیا گیا جسکے ابتدائی چند ماہ میں271کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔متعصب بھارتی حکومت اور نام نہاد مودی سرکار نے ریاست کی خصوصیت حیثیت(آرٹیکل 370اور اسکی ذیلی شق 35)کو ختم کردیا گیا ہے اس عمل سے ناصرف کشمیری بلکہ دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان شدید بے چینی کا شکار ہیں،واک کے موقع پر شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔