ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابقہ کونسلرواہ کنٹو نمنٹ بورڈملک سعیدنوازراجہ نے کہاکہ این اے 54ٹیکسلاواہ کینٹ کاجڑواںمضافاتی علاقہ تاریخ ا پنے آپ کوسچائی سے دہراتی ہے کے مصدا ق ”روزروشن کی طرح“کھل کرسامنے آچکی ہے، ٹیکسلاشہرسے پی پی 12کے امیدوارذیشان صدیق بٹ کی جانب سے امیدوارقومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان کی بھرپورحمایت کے اعلان کے بعدٹھٹھہ خلیل یونین کونسل میںملک سہیل اختراورملک غلام فر یدپٹواری کی بھرپورکاوشوںسے جوکامیاب ترین جلسہ منعقدکیاگیاہے،اس جلسہ نے چوہدری نثارعلی خان کے حق میںسیاسی ماحول کوپوری طرح گرما کر رکھ دیاہے،پی او ایف واہ کی مزدورتنظیمیں متعد دایسو سی ایشنزکے سابقہ صدور طارق محمودبٹ،ڈاکٹرضیاءالاسلام کے ساتھ ساتھ ٹیکسلاکے سابق ناظم حا جی فرخ محمودمغل سخت بیما ر ی کی پابندیاںتوڑکر ا میدوارصوبائی اسمبلی ذیشا ن صدیق بٹ اورامید وا رقو می اسمبلی چوہدری نثا رعلی خان کی حمایت میںکھل کرسامنے آگئے اورامید وارذیشان صدیق بٹ کے بھرپورانتخابی جلسہ سے پر جوش اورتفصیلی خطاب کرکے ٹیکسلاکے عوام سے ا پیل کی کہ وہ اپنے حلقہ سے چوہدری نثارعلی خان اورذ یشان صدیق بٹ کوکامیاب بنائیں،ملک سعیدنواز راجہ نے کہاکہ چوہدری نثارکی اس حلقہ کے عوام کیلئے بے پناہ خدمات نے عوام کوبہترین سیاسی فیصلہ کرنے کی ایک نئی راہ دکھادی ہے،او رلوگو ں کاشعوراس بات کااظہارکررہاہے کہ آٹھ فروری چوہدری نثارعلی خان کاجہازبھی کامیاب ہوگااورذیشا ن صدیق بٹ کاا نتخابی نشان ابابیل بھی کامیابی حا صل کرے گا۔
چویدری نثار نے عوام کو بہترین سیاسی فیصلہ کرنے کیلئے نئی راہ دکھادی
Feb 05, 2024