شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے حلقہ این اے 114 میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور آزاد امیدار ارشد علی منڈا کو پولیس نے تیسری مرتبہ گرفتار کر لیا ہے۔ چند روز قبل پولیس نے ارشد منڈا کو کرپشن کے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا تھا جہاں عدالت نے عدم ثبوت کی بناءپر انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تاہم پولیس نے عدالت سے نکلتے ہی ارشد منڈا کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر کے لاہور لے گئے اور لاہور میں بھی عدالت نے اسے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس پر پولیس نے ایک اور مقدمہ میں انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پنجاب پولیس کے اس عمل کی وجہ سے حلقہ میں ارشد منڈا کی انتخابی مہم ان کی اہلیہ صبا فاطمہ نے سنبھال لی ہے، دورے کیے جس سے ارشد منڈا کی انتخابی مہم ایک مرتبہ پھر زور پکڑ گئی ہے۔
شیخوپورہ‘ پی ٹی آئی رہنما‘ آزاد امیدوار ارشد منڈا‘ تیسری مرتبہ گرفتار
Feb 05, 2024