خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار میاں عمران صابر کے اعزاز میں خانقاہ ڈوگراں کی تاریخ کے سب سے بڑا جلسے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں عمران صابر ڈوگر کا کہنا تھا جس طرح حلقہ بھر کے لوگوں نے پیار دیا ہے زندگی بھر انکا مشکور رہوں گا۔میں اپنے اباو اجداد کی طرح شرافت کی سیاست کا قائل ہوں۔کامیاب ہو مل جل کر اپنے علاقے کی پسماندگی دور کریں گے۔ جس میں حلقہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت نے جلسے کوچار چاند لگا دیئے۔ہر طرف لوکل سرکار کے نعرے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں خرم شیرازی، چوہدری رمضان میو،چوہدری عبدالرحیم اورچوہدری جاوید کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کے ا عزاز میں شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا۔جلسے میں مرکزی انجمن تاجران، جیالوں، ورکروں، شہریوں اور حلقہ بھر کے تمام دیہاتوں سے ہزاروں کی تعداد میں ووٹروں اور سپوٹروں نے شرکت کی۔
اپنے آباؤ اجداد کی طرح شرافت کی سیاست کا قائل ہوں:عمران صابر
Feb 05, 2024