قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر محمد ارشد بھٹی کا جنرل الیکشن کے سلسلہ میں بلک سینٹر اور سٹور رومز کا دورہ‘الیکشن سامان کی تقسیم و وصولی کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ریٹرننگ آفیسر رضوان الحق پوری بھی ہمراہ تھے۔بلک سینٹر و الیکشن سامان سٹور روم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر تمام تر انتظامات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے الیکشن سامان کی تقسیم و صولی کیلئے مختص جگہ، پارکنگ، لائٹنگ، صفائی ستھرائی، سٹور رومز، سیکورٹی، کنٹرو ل روم، سٹاف کی تعیناتی سمیت و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ نے ڈی سی آفس میں قائم پی ڈی ایم کے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔