قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر محمد ارشد بھٹی کا جنرل الیکشن کے سلسلہ میں بلک سینٹر اور سٹور رومز کا دورہ‘الیکشن سامان کی تقسیم و وصولی کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ریٹرننگ آفیسر رضوان الحق پوری بھی ہمراہ تھے۔بلک سینٹر و الیکشن سامان سٹور روم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر تمام تر انتظامات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے الیکشن سامان کی تقسیم و صولی کیلئے مختص جگہ، پارکنگ، لائٹنگ، صفائی ستھرائی، سٹور رومز، سیکورٹی، کنٹرو ل روم، سٹاف کی تعیناتی سمیت و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ نے ڈی سی آفس میں قائم پی ڈی ایم کے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا بوائزکالج میں قائم بلک سینٹر و الیکشن سامان سٹور روم کا دورہ
Feb 05, 2024