شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے سینئر رہنماءچوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 16ماہ کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تبا ہ کرنے کے ساتھ ساتھ غربت اور مہنگائی میں تاریخی اضافہ کیا۔ اب پھر یہی لوگ نئے دلفریب نعرے لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا ، عثمان بزدار اگر جنوبی پنجاب میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے تو اس نے ملک کو لوٹا نہیں اورنہ ہی اپنی جائیدادیں بیرون ممالک میں بنائی ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چاہئے کہ جن لوگوں کی جائیدادیں اور بیرون ممالک میں ہے ان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکے۔
میٹر و بس اور اورنج ٹرین کے منصوبے پنجاب کی معیشت اور عوام پر بہت بڑا بوجھ ہے ۔جبکہ اس کا کریڈٹ ن لیگ لے رہی ہیں عوام کو ن لیگ کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں عوام 8فروری کو گھروں سے نکل کر اپنے پسندیدہ اور محب وطن لیڈر کو ووٹ ڈالیں ۔