نارنگ منڈی:مختلف وارداتوں میںشہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز، سامان سے محروم 

Feb 05, 2024

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں،شہری لاکھوں روپے، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ لدھیکے غربی میںچور ٹیلی نار ٹاور سے لاکھوں روپے کاسامان چوری کرکے لے گئے ۔ ڈاکو¶ں نے مہتہ سوجا کے رہائشی شہزاد اکبرسے 18 ہزار روپے موبائل فونز اور کاغذات چھین لیے ۔جئے سنگھ والا کے قریب ڈاکو¶ں نے نارووال کے رہائشی احسن سے 25 ہزار روپے موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا ۔کرتو میں بلال کے ڈیرے سے 10 من گندم چوری ہوگئی ۔چک جوئیہ میں کھیتوںلگی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی موٹرچوری ہوگئی۔ ارسلان کی حویلی سے 40 ہزار مالیت کی موٹر چوری ہوگئی۔چک تتلیاں کے رہائشیوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

مزیدخبریں