مجھےساری زندگی کیلئےنکالنےوالےخوداستعفےدےرہےہیں:نوازشریف

Feb 05, 2024 | 15:35

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ کہتے تھے ساری زندگی کیلئے نااہل کردیا ،آپ کے سامنے کھڑا ہوں ، مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے آج خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا کہ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔نوازشریف نے کہا کہ دل سے کہہ رہا ہوں آپ سے مجھے بہت پیار ہے،1950 میں پیدا ہوا، 1956 میں پہلی مرتبہ میں مری آیا، بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوم سے دور کردیا گیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے، میرےجانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، میرے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یہ اب والا اچھا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرو، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں چلے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں ہسپتال بھی بننا چاہیے، دانش سکول، یونیورسٹی کیمپس بھی ہونا چاہیے، ہم یہاں پر ایک موٹروے بھی بنائیں گے، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کندھے سے کندھا ملا کرن لیگ دوبارہ اس ملک کو بنائے گی،  آج یوم کشمیر ہے، ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

مزیدخبریں