عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشنٹر ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ‘مقررہ کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔