نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ اور پاکستان موومنٹ ورکرز ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے ایک ایسے کاروانِ یکجہتی و خیر سگالی کے سات روزہ سفر کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مدعائے عظیم وہ ہے کہ نئی نسل کو پاکستان کے فکری اتحاد و یگانگت سے ہم آہنگ کر کے مستقبل کی وہ قیادت استوار کرنے کی بنیاد رکھ دی جائے جو قیامِ پاکستان کے سرمدی مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے عظیم اسلامی وطن پاکستان کو مکمل طور پر ایک اسلامی، جمہوری اور فلاحی مملکت کے سانچے میں ڈھال دے چنانچہ پاکستان کے چاروں صوبوں یعنی پورے پاکستان کے طلباءو طالبات کو باہمی تبادلہ¿ خیالات اور عظیم سیاسی، ادبی، صحافتی اور فکری شخصیات کے نوادراتِ فکر سے متمتع ہو کر اس کاروانِ یک جہتی و خیر سگالی کی روح کے مطابق فرزندان و دختران پاکستان بنا دینے کے لئے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں مدعو کیا گیا ہے، 3 جنوری 2010ءکو کراچی اور پشاور سے طلباءو طالبات کے وفود لاہور پہنچے اور مذکورہ اداروں کے سیکرٹریز شاہد رشید اور رانا رفاقت ریاض ڈسکوی نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جناب مجید نظامی کے ایما پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد کی نگرانی میں اپنے ساتھیوں چودھری ناہید عمران گِل، سیف اللہ چودھری، پروفیسر محمد مظفر مرزا، پروفیسر محمد سعید شیخ، نعیم احمد، پروفیسر عبدالسلام، عابد حسین شاہ اور دیگر رفقائے دفاتر کے ساتھ ان کا پرجوش استقبال کیا، کراچی سے تشریف لانے والے طلباءو طالبات کے وفد کی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوارٹر کراچی احمد نواز نیازی اور پشاور سے لاہور پہنچنے والے طلباءو طالبات کے وفد کی قیادت ملک لیاقت علی تبّسم اور میڈم ٹریسا کر رہی ہیں، کوئٹہ میں شدید سردی ہو جانے کے باعث بلوچستان کا وفد لاہور روانہ نہیں ہو سکا مگر دو ایک روز میں بلوچستان کے طلباءوطالبات کے اس کارروان میں شامل ہو جانے کی پوری توقع کی جا رہی ہے، فی الحال جو طلباءو طالبات لاہور پہنچ چکے ہیں ان میں کراچی سے وصی علیم، شیروز رئیس، محمد ولید، حافظ اسرار احمد، مادی حیدر، مائرہ خالد، اربیہ عرفان، اقصیٰ، علیزہ، فوزیہ، آفرین، سنبل رانا، عائشہ حبیب اور زارا منصور شامل ہیں جبکہ پشاور سے آنے والوں میں آصف نواز، محمد وصال، محمد بلال، عرفان الدین، ابتسام خواجہ، وجیہہ عالم، زلندہ مشیل، محمد آصف، بہروز بصر، محمد شہباز کاکڑ، منظم گل، محمد ظہیر الدین بابر، علینا عالم، حماد درانی اور نازیہ سلامت شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اساتذہ کرام میں طارق علی، راحیلہ سرور اور دلشاد بھی کراچی سے آنے والے وفد کے ساتھ ہیں۔ ان کو ایک خوبصورت ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے اور وہاں ان کی آسائش کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔ جنابِ مجید نظامی ان عظیم مہمانوں کے آرام و آسائش اور تحفظ وسلامتی کے انتظامات سے پوری طرح باخبر رہ رہے ہیں ڈاکٹر رفیق احمد نے ان وفود کی آمد کے بعد ایوانِ کارکنانِ تحریکِ قیامِ پاکستان کے کانفرنس میں ایک تعارفی تقریب کے دوران ان وفود کا خیر مقدم کیا اس وقت راقم الحروف بھی موجود تھے، اس کاروان یکجہتی و خیر سگالی میں وہی طلبا وطالبات شامل ہیں جنہوں نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی کراچی شاخ اور پشاور شاخ میں مقابلہ ہائے تقاریر کے دوران انعامی پوزیشن حاصل کی، آج اگرچہ طلباءو طالبات کے وفود طویل مسافت طے کرنے آئے تھے مگر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر رات کو ان وفود کے اعزاز میں جو کھانا دیا اس کا انتظام اتنا پرکشش تھا کہ تمام شرکائے طعام و تقریب رات گیارہ بجے تک وہاں نہایت خوش رہے، رانا مشہود احمد نے ’ریڈ کارپٹ‘ پر ان وفود کا استقبال کیا اور ایک ایسی خوبصورت سرخ کینوپی نصب کرائی جس میں گیس کے ہیٹرز نے سردی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے متعدد اراکین بھی موجود تھے جن میں سے رانا مبشر، ڈاکٹرر اشرف چوہان، حاجی اللہ رکھا اور نوید انجم کے علاوہ ننھے طالب علم حماد درانی اور ننھی طالبہ علیزہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں اس خوشگوار ماحول کے پرجوش میزبان رانا مشہود احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی اور پشاور سے آئے ہوئے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا، انہوں نے جناب مجید نظامی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو بھی علی الترتیب ان کی نظریاتی اور ترقیاتی کاوش پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اس تقریب کے انعقاد پر شاہد رشید نے مشہود احمد کا شکریہ ادا کیا۔
ملّتِ پاکستان کے کاروانِ یک جہتی و خیر سگالی کا آغاز
Jan 05, 2010