امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکہ میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں پاکستانی حکومت اور عوام نے مشکل فیصلے کیئے ہیں جن کے آنے والے وقت میں مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ رچرڈ ہالبروک نے پاک، امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اُن کے جانشین کا تقرر جلد کردیا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ گہری دوستی کی حکمت عملی جاری رکھی جائے گی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ اس موقع پرحسین حقانی کا کہنا تھا کہ گورنر سلمان تاثیر کا قتل ایک شخص کی سازش نہیں بلکہ یہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص سوچ پیدا کرنے کی سازش ہے۔