مسلم لیگ قاف کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نون لیگ کے پاس حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا بہترین وقت ہے، پیپلزپارٹی سے چند شرائط کے تحت اتحاد ہوگا۔

Jan 05, 2011 | 17:51

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ قاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا کردارادا کرتے رہیں گے، کرسی خالی دیکھ کراس پربیٹھنے کی کوشش نہیں کررہے۔ حکومت ہمارے مطالبات منظورکرلے تو اس کے ساتھ چلنے کو تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حل نکال لے تو ہم حکومت سے مذاکرات کرنے کو تیارہیں، حکومت جب تک اپنی معاشی ترجیحات تبدیل نہیں کرتی اس کے ساتھ بات چیت مشکل ہوگی۔ اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون ایک طرف توحکومت کو بدعنوان اور ناکام قراردیتی ہے اوردوسری طرف پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد بھی قائم ہے، حکومت کے سارے کام غلط ہیں تو نون لیگ اتحاد ختم کیوں نہیں کردیتی۔
مزیدخبریں