آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اورمکان کے نام پرجعلی نعرے لگانے والوں نےعوام کو فاقوں پرمجبورکردیا ہے۔

اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ نے کی جس میں پاکستان بھر سے مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ غریبوں سے روٹی کپڑا اور مکان کے نام پرووٹ لینے والوں نے ملکی انڈسٹری کو تباہی کے دھانے پرلا کھڑا کیا ہے، ہم اپنے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پرغیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ اقتدارکے چکر میں رہنے والے حکمرانوں کو ملک وعوام کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں گیس وافرمقدارمیں موجود ہے لہذا غیرمنصفانہ تقسیم قبول نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن