چین کےجنوب مغربی صوبے میں مسلسل تیسرے روز زلزلے کے جھٹکوں سے ہزاروں افراد متاثرجبکہ سیکڑوں گھرتباہ ہوگئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ یونن میں تین دنوں میں زلزلے کےبانوےجھٹکےمحسوس کیئے جا چکے ہیں،جس کے باعث ایک لاکھ بیالیس ہزارافراد متاثرہوئے جبکہ آٹھ ہزار سے زائد گھروں کوشدید نقصان پہنچا۔ اسّی ہزارمتاثرہ افراد کے رہنے کےلیے عارضی کیمپ نصب کردیئے گئے ہیں۔ جہاں ان کے کھانے پینے اور دیگرضروری اشیاء کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے تمام سکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ارضی سائنسدانوں کے مطابق چین کا جنوب مغربی صوبہ یونن اس پٹی پرواقعہ ہے جہاں زلزلے زیادہ آتے ہیں۔ دو ہزارآٹھ میں اس صوبے میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث نوے ہزارافراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن