اسلام آباد بارمیں ڈیرھ سو وکلاء نے ناموس رسالت لائرز فورم قائم کرتے ہوئے گورنر سالمان تاثیر کے قاتل ملک ممتازقادری کی مفت قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا

یہ اعلان اسلام آباد بارایسوسی ایشن میں فضل الرحمان نیازی، عبدالخالد فہیم ،عبدالرافع ، راؤ عبدالرخیم اور فاروق سلہریا سمیت درجنوں وکلاء نے مشترکہ اجلاس میں کیا ۔ فضل الرحمان نیازی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے پہلے ہی ایک اجلاس میں قرار داد کے ذریعے گورنرسلمان تاثیر اور شیریں رحمان کے اسلام آباد بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی، کیونکہ وہ دونوں قانون توہین رسالت کا مسلسل مزاق اڑا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب اسلام آباد بار کے ڈیرھ سو وکلاء نے تحفظ ناموس رسالت لائرز فورم قائم کر لیا ہے جس میں سے پچاس سینیئر وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جو گورنرسلمان تاثیرکو قتل کرنے والے ان کے گارڈ ملک ممتاز حسین قادری کو سپریم کورٹ تک مفت قانونی مدد فراہم کرے گا

ای پیپر دی نیشن