سپریم کورٹ نےنیب ترمیمی آرڈیننس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوھدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔ سینیٹرظفرعلی شاہ نےعدالت میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق ریکارڈ پیش کیا اورکہا کہ اس ترمیمی آرڈیننس کا کوئی جواز نہیں تھا اور یہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ وزیراعظم کی ایڈوائس کی کاپی میں ٹیپمرنگ نظر آتی ہے ملک کا ایگزیکٹو وزیراعظم اگر پارلیمنٹ میں کوئی بیان دے تو ہمیں اس کو اہمیت دینی چاہیئے،ہمارا کام آئین کا نفاذ کرنا ہے۔عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن