جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے گورنرسلمان تاثیر کے قاتل ملک ممتازقادری کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Jan 05, 2011 | 21:02

سفیر یاؤ جنگ
گورنرسلمان تاثیرکے قتل میں ملوث ممتاز قادری کو تھانہ کوہسارسے بکتربند گاڑی میں سیاہ ٹوپی پہنا کر جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد بشارت مفتی کی عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا ۔ اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کے پانچ روزہ ریمانڈ کی درخواست کی لیکن عدالت نے ملزم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ۔ ممتاز قادری کی عدالت پیشی کے موقع پرمختلف مذہبی جماعتوں کے کارکن اور وکلاء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ممتازقادری کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ کل سے بھوکا ہے اور اسے کھانا نہیں دیا گیا، ملزم کے مطابق اسے سلمان تاثیرکو قتل کرنے کا کوئی افسوس نہیں۔
مزیدخبریں