خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکرخوشدل خان کی زیرصدارت شروع ہوا، وقفہ سوالات کے بعد سینیئرصوبائی وزیر بشیر احمد بلور، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالاکبرخان اور دیگر ارکان نے مشترکہ قرارداد پیش کی ۔ قرارداد میں سلمان تاثیر کے قتل کو انتہا پسندی قرراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے سیاسی قیادت کے حوصلے پست نہں ہوں گے، قرارداد کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو سلمان تاثیرکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے اور وہ ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اسمبلی کا اجلاس گورنر کے قتل کے سوگ میں جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔