بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ برفباری کالام میں انیس انچ ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں تیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکردو میں منفی آٹھ، گوپس منفی چھ، اسلام آباد اور لاہور چار، کوئٹہ صفر، مظفرآباد سات، ملتان نو، کراچی سولہ، پشاور پانچ، گلگت منفی دو، مری منفی چار اور فیصل آباد میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن