معلوم نہیں طاہر القادری کے آگے پیچھے کون ہے‘ ملک ان کی باتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا: غلام احمد بلور

Jan 05, 2013

پشاور (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ مجھ پر 51 گاڑیاں رکھنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بدنام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے ڈوبنے کے قریب تھی، صدر آصف زرداری نے ریلوے کو بچایا۔ ریلوے سے متعلق 7 پراجیکٹ منظور کئے، مزید بہتری آئیگی۔ انتخابات قریب ہیں، ملک موجودہ صورتحال میں طاہر القادری کی باتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نہیں جانتا کہ طاہر القادری کے آگے اور پیچھے کون ہے۔

مزیدخبریں