خیبر ایجنسی: فورسز کی بمباری‘ 20 شدت پسند جاں بحق‘ ہنگو: بم دھماکوں میں جیل کی 2 بیرکس تباہ

خیبر ایجنسی + ہنگو + صوابی (نوائے وقت نیوز + آن لائن) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی بمباری سے 20 شدت پسند جاں بحق ہو گئے، ہنگو جیل میں 4 بم دھماکے ہوئے جس سے جیل کی 2 بیرکس مکمل تباہ ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے دو توئی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 شدت پسند زخمی بھی ہو گئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ زخمیوں کو شدت پسندوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دریں اثناءخیبر ایجنسی کے ہی علاقے باڑا شالو پر میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے سڑک کنارے نصب دو بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا تھا بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکوں میں 24 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔ صوابی کے علاقے مانیرے میں پولیس اہلکاروں اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مسلح شخص نے ایک گھر میں پناہ لے رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکا پولیس کی جوابی کارروائی پر اس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ بنوں کے علاقے میریان میں بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ قلندری نامی شخص کے حجرے میں ہوا، دھماکے کے وقت حجرے میں 6 سے 7 لوگ موجود تھے، حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...