اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ق) کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے مختص ترقیاتی فنڈز یکمشت جاری کردئیے ہیں اور پارٹی قیادت کو کہا ہے کہ وہ اپنے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو ان کے حلقہ ہائے انتخاب کی ضروریات کے پیش نظر فنڈز جاری کریں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اصل تنازعہ تیر کے نشان پر انتخاب لڑنے پر پیپلز پارٹی کا اصرار اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ترغیب دینے پر کھڑا ہوا ہے۔