بصیرپور میںرمضان کا 106، ولی محمد کا 103سال کی عمر میں ایک ہی وقت انتقال، دونوں دیرینہ دوست تھے


 بصیرپور (نامہ نگار) دو دوستوں کی طویل العمری اور رفاقت کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ محلہ چک ابراہیم کا106سالہ رمضان بھٹہ اور چک احمد شاہ کا 103سالہ ولی محمد دیرینہ دوست تھے جو جمعرات جمعہ کی درمیانی شب ایک ہی وقت پر اپنے گھروں میں انتقال کر گئے اور انکے جنازے بھی یکے بعد دیگرے پڑھائے گئے، جنکے بعد ایک ہی قبرستان میں انکی تدفین کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن