کراچی میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرکے دو ماہ کے مغوی بچے کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال سے بازیاب کرالیا۔

Jan 05, 2013 | 10:18

کراچی کےعلاقےلیاقت آباد میں گھرسےسمیرفاروق نامی دو ماہ کے بچےکواس کےرشتے داروں نے اغواء کر لیا اوروالدین سے پچاس لا کھ روپے تاوان طلب کیا۔ سمیر کے گھروالوں نے سی پی ایل سی کو بچے کے اغواء کی خبر دی جس پرپولیس نےتین دن کی کوشش کے بعد اغواء کاروں کوموبائل فون سے ٹریک کرکے خواتین سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بچے کو گلشن اقبال میں واقع ایک نجی اسپتال میں رکھا ہے۔ نشاندہی پر پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں