خیبرپختوخوا کے ضلع چترال اور گردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئےتاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Jan 05, 2013 | 14:34

چترال اور آس پاس کے علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی نوعیت معمولی ہونےکی وجہ سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

مزیدخبریں