مسلم لیگ قاف کی جانب سےمیٹرو بس منصوبےکا معاہدہ منظرعام پر لانےکیلئےپنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی۔

میٹرو بس منصوبے کا معاہدہ منظر عام پر لانے کی تحریک التوائے کار مسلم لیگ قاف کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میٹرو بسیں چلانےوالی غیرملکی فرم سے پنجاب حکومت کا معاہدہ ایوان میں پیش کیا جائے۔ مسلم لیگ قاف نے دعوی کیا کہ اس منصوبے سے ایک سو اسی کلومیٹر ٹریک پر بسیں چلانے کیلئے حکومت پنجاب ہر روز ٹریسٹھ ہزار روپے فی بس کرایہ ادا کرے گی جو قومی خزانے پر بوجھ اور عوام پر ظلم ہے۔ مسلم لیگ قاف نے یہ بھی کہا کہ قاف لیگ برسراقتدار آکر نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچانےوالےمنصوبے کی تحقیقات کروائے گی بلکہ بس ٹریک کو عام ٹریفک کیلئےکھول دیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن