وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹائنو سیرپ سے ہونے والی اموات کی وجوہات اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ماڈل ٹاون لاہور میں ہونےوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونےوالےخام مال کی ٹیسٹنگ کا موثر نظام نہایت ضروری ہے، محکمہ صحت ادویات کی تیاری سے لیکر اس کی تقسیم کےعمل تک چیک اینڈ بیلنس کے نظانم کو موثر بنائے۔ میاں شہباز شریف نے بتایا کہ سیرپ کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بیرون ملک روانہ کیے جا چکے ہیں اور جلد ہی اس کی رپورٹ موصول ہو جائےگی اگر لاہور واقعےکےبعد متعلقہ حکام اپنے فرائض درست طریقے سے سرانجام دیتے تو گجرانوالہ کے واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب نے پی آئی سی ادویات کیس کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے میں بھی رپورٹ دو روز میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن