حضور اکرم ،اللہ رب العزت کی بارگاہِ عالےہ مےں دستِ دعا درازکرتے سوال کرتے ہےں۔اے اللہ! جس طرح تو نے مےر ی ظاہری شکل وشباہت کو حسےن ودلنواز بناےا اسی طرح مےری خُلق± کو بھی حسےن وجمےل بنادے۔امام احمد اور ابن حبان نے ےہ دعاءبھی رواےت کی ہے۔”اے اللہ مےر ے اخلاق کو دلکش وزےبا بنادے کےونکہ خوبصورت اخلاق کی طرف تو ہی رہنمائی فرماتا ہے ۔“ہم عام طور پر خُلق± کے سرسری تصور سے آشناءہےں ،محض خندہ پےشانی ،خوش طبعی اور مسکراہٹ سے مل لےنے کو اخلاق گردانتنے ہےں۔ ”خُلق±“ کا معنی ومراد اپنے ذےل مےں بڑی گہرائی رکھتا ہے۔لغتِ عرب کے مشہور امام علامہ ابن منظور کہتے ہےں۔خُلق± اور خَلق± کا معنی فطرت اور طبےعت ہے۔انسان کی باطنی صورت کو اور اس کے مخصوص اوصاف ومعانی کو خُلق± کہتے ہےںاور اس کی ظاہر ی شکل مےں صورت کو خُلق± کہتے ہےں ۔علامہ ےوسف الصالحی الشامی کہتے ہےں ۔حسن خُلق± کی حقےقت وہ نفسانی قوتےں ہےں جن کی وجہ سے افعال حمےدہ اور آداب پسندےدہ پرعمل کرنا بالکل آسان ہو جاتا ہے اور ےہ چےزےں (انسان) کی فطرت بن جاتی ہےں ۔امام محمد غزالی نے بڑی ہی خوبصورت وضاحت کی ہے”خُلق± نفس کی اس راسخ کےفےت کا نام ہے جسکے باعث اعمال بڑی سہولت اور آسانی سے صادر ہوتے ہےںاوران کو عملی جا مہ پہنچانے مےں کسی سوچ وبچار اورتکلف کی ضرورت محسوس نہےں ہوتی ۔ےعنی وہ اعمال جو کسی سے اتفاقاً سرزد ہوتے ہےں ےاکسی وقتی جذبہ اور عارضی جوش سے صادر ہوئے ہوں، خواہ کتنے ہی اعلیٰ وعمدہ ہوں۔ انہےں خُلق± نہےں کہا جائےگا۔خُلق± کا اطلاق ان خصائل حمےدہ اور عادات مبارکہ پر ہوگاجوپختہ ہوں اورجن کی جڑےںقلب وروح مےںبہت گہری ہوں۔اےسی محمود عادتےں فطری اور وہبی بھی ہوسکتی ہےںاور مسلسل تربےت، اکتساب اور صحبت صالحےن کا نتےجہ بھی۔لےکن ےہ ضروری ہے کہ انسان کی سرشت مےں اس طرح رچ بس گئی ہوں جےسے پھول مےں خوشبواور آفتاب مےں روشنی ۔حسنِ خُلق± مےں مندرجہ ذےل امور کو شامل کےاجاتا ہے۔ انسان بخل وکنجوسی سے پرہےز کرے جھوٹ نہ بولے دےگر اخلاق مذمومہ سے بچارہے۔لوگوںسے اےساکلام کرے اور اےسے کام کرے جو پسندےدہ ہوں کشادہ روئی کےساتھ سخاوت کرے۔اپنوں بےگانوں سے خندہ پےشانی سے ملے ۔تمام معاملا ت مےں لوگوں کی سہولت پےشِ نظر رکھے سب سے درگزر کرے اور ہر مصےبت پر صبر کرے ۔اللہ نے اپنے محبو ب کے خُلق± کے بارے مےں فرماےا ۔”اور بے شک آپ عظےم الشان خُلق± کے مالک ہےں (القلم)اس آےت مےں ”علی“کا حرف اظہارغلبہ کے لےے ہے۔اگرچہ ےہ امورمشکل ہےں اور ہر موقع پر ان پر عمل پےر ہونا آسان نہےں لےکن اللہ کے محبوب بڑی سہولت اور آسانی سے تمام حالات مےں ان پر عمل پےرارہتے ہےں....
جن درختوں کی جڑےں دل مےں اترجاتی ہےں
ان کا آندھی کی درانتی سے بھی کٹنا مشکل
صاحبِ خُلقِ عظےمﷺ(۱)
صاحبِ خُلقِ عظےمﷺ(۱)
Jan 05, 2014