لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو بلدیا تی حلقہ بندیاں کرنے کا آئینی اختیا ر نہیں ہے، ہم حلقہ بندیوں کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت اور تائید کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر مئی 2013 والی انتخابی حلقہ بندیوںکے تحت شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حلقہ بندیوں کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ پوری دنیا میں الیکشن ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک میں بلیٹ پیپرز کی چھپوائی ان کے انعقاد میں حائل نہیں ہوتی۔ حکومت اور الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز پرنٹ نہیں کروا سکتے تو ہم پرنٹ کروا دیتے ہیں۔