لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے چھانگا مانگا میں بسنت میلہ منانے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا، 21 فروری سے 5 مارچ تک بسنت میلہ منایا جائے گا۔ پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے بسنت 21 جنوری سے 5 فروری تک منانے کا اعلان کیا مگر رات گئے چودہ روزہ بسنت میلہ 21 فروری سے 5 مارچ تک منانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈی سی او قصور کو تمام انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی واضح کر دی گئی ہے کہ چھانگا مانگا کے علاوہ کسی جگہ پتنگ بازی نہیں ہو سکے گی اور اگر کوئی کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی، میلے کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔