فرانس: موٹروے پر سفر کرتی وہیل مچھلی نے عوام کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال دیا

فرانس: موٹروے پر سفر کرتی وہیل مچھلی نے عوام کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال دیا

پیرس (بی بی سی اردو) فرانس میں ٹوئٹر صارفین کو ایک ٹرک پر لدی ہوئی سپرم وہیل مچھلی نے ورطہ¿ حیرت میں ڈال دیا۔ مشرقی فرانس میں لورین شہر میں ایک ٹرک پر لادی ہوئی سپرم وہیل مچھلی بہت دیر تک لوگوں کیلئے معمہ بنی رہی۔
 آس پاس گزرنے والے ڈرائیوروں نے اس مچھلی کی تصاویر لیں اور انہیں ٹوئٹر پر شیئر کرنا شروع کردیا جو 31 دسمبر کو سڑک پر نظر آئی۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اس ٹرک کے بارے میں سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔ ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا تھا کہ وہیل مچھلیوں کے سڑک پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے خصوصی قوانین ہیں۔ بعض کا کہنا تھا کہ وہیل اتنے لمبے سفر کے نتیجے میں شاید ہی زندہ بچ پائے۔ بالآخر ان سب باتوں کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ یہ وہیل مچھلی کا ایک فائٹر گلاس سے بنا ہوا مجسمہ تھا جسے بیلجیئم میں مقیم چند فنکاروں نے بنایا تھا۔
وہیل مچھلی

ای پیپر دی نیشن