سڈنی(اے پی پی) ایشز سیریز، انگلینڈ کی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 155 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کو 311 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 326 رنز کے جواب میں 8 رنز ایک وکٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم آسٹریلوی پیسرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان ایلسٹر کک 7 ، مائیکل کاربری صفر، جیمز اینڈرسن 7 ، این بیل 2، کیون پیٹرسن 3 اور گیری بیلنس 18 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ بین سٹوکس نے 47 اور سٹورٹ براڈ نے ناٹ آﺅٹ 30 رنز بناکر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔رائن ہیرس، مچل جونسن اور پیٹرسڈل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں پر 140 رنز بنا لئے اور اسے 311 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کرس روجرز 73 اور جارج بیلی 140 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 16 ، شین واٹسن 9 ، کپتان مائیکل کلارک 6 اور سٹیون سمتھ 7 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز اینڈرسن نے دو جبکہ سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔