کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی کے باون ٹیکسٹائل یونٹس اور دیگر مینوفیکچررز پر قدرتی گیس کے استعمال پر سیلز ٹیکس صفر درجہ بندی کی سہولت واپس لے لی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو کراچی کی باون ٹیکسٹائل یونٹس اور دیگر مینوفیکچررز سے گیس کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کے استعمال پر صفر درجہ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ جس کی تفتیش جاری ہے اس سے قبل گزشتہ سال میں بھی سیلز ٹیکس جنرل آرڈر 42 کے ذریعے فیصل آباد میں 226 رجسٹرڈ یونٹس پر گیس سے بجلی بنانے پر سیلز ٹیکس کی صفر درجہ بندی واپس لے لی گئی تھی۔