شارجہ (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا انڈر 19 کرکٹ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ کپتان زول اور سامن نے سنچریاں سکور کیں۔ بھارت کی پہلی وکٹ 65کے مجموعی سکور پر گری۔ عمدہ آغاز ملنے پر بھارتی بلے بازوں نے اچھا مجموعہ حاصل کیا۔ وکٹ کیپر بینز 47، ہرواڈکر 12، کپتان زول 100، سامن 100، خان 5، ہوڈا 13، بھوئی 6، گانی 5 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ کلدیپ یادیو 2 اور اویش خان ایک رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ ضیاءالحق، ظفر گوہر اور کرامت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنا سکی۔ کپتان سمیع اسلم نے 87، محمد عمیر نے 17، امام الحق 18، حسن رضا جونیئر ایک، سیف اللہ خان 3، سعود شکیل 8، ظفر گوہر 18، کرامت علی 2، ضیاءالحق 5 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ کامران غلام 102 رنز جبکہ سلمان سعید چار رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ کلدیپ یادیو نے 3، ملند، ہوڈا اور گانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔