لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ کے محکمہ کوآپریٹو کے زیراہتمام ڈی ایچ اے فیز5 سوئی گیس سوسائٹی میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت فن ریس، کرکٹ اور ایتھلےٹکس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹیز کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی ایم پی اے میاں نصیر احمد اور ایم پی اے حنا پرویز بٹ تھے۔ ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردوں، خواتین اور بچوں نے حصّہ لیا۔