حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت) پنجاب ےوتھ اےنڈ سپورٹس فےسٹول 2014کے سلسلہ مےں تحصےل حافظ آباد اور تحصےل پنڈی بھٹےاں کے مابےن نمائشی کبڈی مےچ مےں سنسنی خےز مقابلہ کے بعد پنڈی بھٹےاں کی ٹےم نے 38کے مقابلہ مےں 39پوائنٹس سے جےت لےا۔بوائز ڈگری کالج حافظ آباد کی گراﺅنڈ مےں ہونے والے اس مےچ سے سےنکڑوں شائقےن اور عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔مےچ کے مہمانان خصوصی اےم پی اے چودھری اسد اللہ ارائےں ،اےم پی اے ملک فےاض احمد اعوان اور ڈی سی او منصور قادر تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمانان خصوصی اور ڈی سی او نے کہا کہ پنجاب ےوتھ اےنڈ سپورٹس فےسٹول سے کھےلوں کے مےدان پھر سے آباد ہو گئے ہےں اور عوام الناس کو خوب صورت تفرےح کے شاندار مواقع مےسر آرہے ہےں۔
انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شرےف کے وےژن کے تحت نوجوان نسل کو صحت مند بنانے اور انکو منفی ،تخرےبی سرگرمےوں سے بچا کر صحت مند ذہنی اور جسمانی تفرےح کی رغبت دلانا حکومت پنجاب کی اہم ترجےحات مےں سے ہے اسی وےژن کے تحت ضلع بھر مےں سپورٹس فےسٹول کے رنگا رنگ پروگرام جاری ہے ۔انہوں نے کبڈی مےچ کے بہترےن انتظامات پر اےڈ منسٹرےٹر ےونےن کونسلز( ٹی ۔او ۔آر) اکرام اللہ سندھو،ڈی او سپورٹس ماجد حسےن اور ڈسٹرکٹ کبڈی اےسوسی اےشن کے صدرمحمد ادرےس ،سےکرٹری امےن انصاری،چےئرمےن پرےس کلب ےعقوب شہزاد امر ،سعےد انجم اور دےگر معاونےن پروگرام کو بھی سراہا ۔ڈی او سپورٹس ماجد حسےن نے بتاےا کہ محلہ /وےلج لےول کے مقابلوں کا مرحلہ اختتام پذےر ہو چکا ہے اور آج سے ےونےن کونسل سطح کا مرحلہ شروع ہوگا جسمےں سے پہلے مرحلہ مےں شامل سات کھےلوں کے ساتھ تےن نئے کھےل وےٹ لفٹنگ،باڈی بلڈنگ اور فٹ بال کا بھی اضافہ ہو جائےگا اور ےونےن کونسلوں کے فاتحےن تحصےل لےول کے مقابلوں مےں شرکت کے اہل ہونگے۔