مسلم لیگ ن تاجروں اور شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے: میاں مبشر حسین

رائے ونڈ (نامہ نگار) صدر انجمن تاجران اور رائیونڈ یونین کونسل سے نامزد مسلم لیگی امیدوار برائے چیئرمین میاں مبشر حسین نے کہا کہ تاجروں اور شہریوں کے جائز حقوق کی جنگ لڑنے پر پاکستان کی سب سے مضبوط سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نے انہیں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دے کر جو عزت بخشی ہے، وہ قائدین کا مان کبھی نہیں توڑیں گے۔ شہر کو خوبصورت ترقی یافتہ اور ماڈل بنانا عزم ہے۔ صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن